پی سی بی کا خواتین پی ایس ایل کرانے کا منصوبہ

January 17, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ نے خواتین کی پی ایس ایل کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ۔ چیئر مین رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کی طرز پر خواتین لیگ کا پلان بنایا گیا ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔ اس متعلق پاکستانی خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے جیو سے بات چیت میں کہا ہے کہ ویمنزپاکستان سپر لیگ کرانے کی بات خوش آئند ہے۔ کرکٹ کی بہتری کےلئے خواتین کی لیگ اور خواتین ڈومیسٹک میں ٹیموں کی تعداد بڑھانا بھی ضروری ہے۔پچھلے دو سال میں خواتین ٹیم کی پرفارمنس میں تھوڑی کمی آئی ہے۔