• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025، پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں واپسی، ارشد ندیم کا راج برقرار

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) گذرے ہوئے سال میں کھیلوں کے ریکارڈ ٹوٹے، تاریخ نے نیا موڑ لیا اور کھیلوں کے افق پر نئے چیمپئن طلوع ہوئے۔ کامیابی نے عزم و محنت کے سامنے سر جھکا دیا۔ کھیلوں کے لحاظ سے بھی پاکستان کیلئے سنہری سال ثابت ہوا۔ ملک نے نہ صرف بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی بلکہ انفرادی کھیلوں میں بھی عالمی اعزازات سمیٹے۔ جیولن تھرو اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نےفتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا، انہوں نے اسلامک گیمز اور قومی گیمز میں گولڈ میڈل جیتے، حمزہ خان اسکواش میں ابھرے ، طویل عرصے بعد ہاکی کے میدان میں انڈر18ایشیا کپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیتا، قومی ہاکی ٹیم نے پہلی بار پرو ہاکی لیگ میں قدم رکھا، پاکستان نے انڈر19 کرکٹ ایشیا کپ کا اعزاز اپنے نام کیا، قومی اسنوکر ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل حاصل کیا۔ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی فائنل میں پاکستان شاہینز نے تیسری بار ایشیائی اعزاز جیتا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش میں سیریز جیتی۔ قومی گیمز کا کراچی میں شان دار انعقاد کیا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر شائی ہوپ بین الاقوامی کرکٹ میں 13 مختلف ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ رواں ایشز سیریز میں میلبرن ٹیسٹ دو دن کے اندر ختم ہو ا۔ بھارتی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ 2025اپنا پہلا ٹائٹل جیتا۔ فیفا نے 2025 کے بہترین فٹبالر کا اعزاز فرانس کے اسٹار مسلم فٹبالر عثمان کو دیا۔

اسپورٹس سے مزید