• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026 کھیلوں کا سال: فٹبال، ہاکی اور ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے جائینگے

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)2026 کھیلوں کے حوالے سے ہنگامہ خیز رہے گا ۔ 48 ممالک کے درمیان فٹبال ورلڈکپ جون 11 سے جولائی 19 تک میکسیکو، کینیڈا اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا ۔ سال کا آغاز فروری اور مارچ میں اٹلی کے مقام میلانو کورٹینا سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس سے ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوگا، میچز بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ کامن ویلتھ گیمز گلاسکو میں 23 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گے ۔ اس بار 19 کے بجائے صرف 10 کھیلوں کے مقابلے ہی منعقد ہوں گے۔ گلاسکو گیمز میں کرکٹ، ہاکی، اسکواش، بیڈمنٹن، رگبی سیونز، ڈائیونگ اور ٹرائی تھیلون شامل نہیں ہونگے۔ ساؤتھ ایشین گیمز ممکنہ طور پر23 جنوری سے 31 جنوری تک پاکستان میں ہوں گے تاہم ان پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے، پیرا اولمپکس 6 سے 15 مارچ تک منعقد ہوں گے۔ ستمبر میں بڈاپسٹ میں ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ ہوگی۔ ایشین گیمز19ستمبر سے4اکتوبر تک جاپان جبکہ 16 ٹیموں کا ہاکی ورلڈکپ بیلجیم اور ہالینڈ کی میزبانی میں14 سے30 اگست تک ہوگا ۔

اسپورٹس سے مزید