کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے چوتھے دن بدھ کو دفاعی چیمپئن سرکاری ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کو 78 رنز سے ہرادیا۔ ا سٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میںا سٹیٹ بینک کو 240 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن بدھ کو وہ اسکور میں صرف 13رنز کا اضافہ کرکے161 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد موسیٰ نے 51 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔عماد بٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاتح ٹیم کے محمد سلیمان پلیئر آف دی میچ رہے۔