• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل پر شکوک کے بادل، نواکھلی فرنچائز عہدیدار کے گرد گھیرا

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا تازہ ایڈیشن بھی تنازعات کا شکار ہو گیا۔ انٹیگریٹی یونٹ نے فرنچائز’نو اکھلی ایکسپریس‘ کے اہم عہدیدار کو مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر ریڈار پر لے لیا ہے۔ صدر بی سی بی امین الاسلام نے بدھ کو تصدیق کی کہ مذکورہ رکن کے ماضی اور حالیہ حرکات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم حساسیت کے باعث تفصیلات راز میں رکھی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بحران اس وقت پیدا ہوا جب اسسٹنٹ کوچ نیاز خان کی شناخت پر سوالات اٹھے۔ انہوں نے افغان کرکٹ ٹیم سے وابستگی کا دعویٰ کیا تھا جسے افغان حکام نے مسترد کر دیا ہے۔ اس پر اینٹی کرپشن سیل چوکنا ہوا ۔ قانونی مشیر ماہین ایم رحمان کے مطابق مذکورہ فرد کے کچھ ایسے روابط سامنے آئے ہیں جن پر خاموشی سے کام ہو رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید