کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی دو درجے ترقی پاکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کے ساتگ دوسری پوزیشن پر موجود مچل اسٹارک کے ریٹنگ پوائنٹس 843 ہیں۔ جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی چوبیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، بیٹرز کی فہرست میں سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر نویں پوزیشن پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں۔