psکراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے اگلے ایڈیشن کے لئے دو نئی ٹیمیں متعارف کرائی جائینگی۔ ایک ٹیم خریدنے کیلئے آسٹریلیا میں مقیم شخص کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حمزہ مجید چوہدری نے لاہور میں ایک تقریب میں بتایا کہہم انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں۔ لاہور سے تعلق ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ اور فیصل آباد ٹیم کے نام میں زیادہ دلچسپی ہے۔ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدکر کرکٹ کو بھی مزید پروموٹ کریں۔ پہلے لاہور قلندرز کو فالو کرتا تھا۔ کوشش کریں گے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں۔ ٹیم جیت کر اسے پروفیشنل انداز سے چلائیں گے۔