حمزہ فائونڈیشن میں تھیلیسمیاسے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1360تک پہنچ گئی

January 17, 2022

پشاور(وقائع نگار )حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں تھیلسیمیاوہیموفیلیا سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1360تک پہنچ گئی ہے جن میں کینسر اوردیگرامراض خون میں مبتلامریض بھی شامل ہیں جبکہ ان مریضوں کو رات کے وقت بھی سروسز فراہمی کاسلسلہ جاری ہے، حمزہ فائونڈیشن کے بانی اعجازعلی خان کے مطابق تھیلیسیمیاوہموفیلیا مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قراردیاجائے، انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سخت قوانین اوراس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ،اعجازخان کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں جہاں کورونا اورمہنگائی کیوجہ سے لوگوں کے کاروبار خرا ب ہوئے وہاں تھیلیسیمیاسے متاثرہ مریضوں کیلئے بھی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں لہذامخیئرحضرات سمیت ہر طبقے کے افراد کو ان معصوم بچوں کی زندگی رواں دواں رکھنے کیلئے تعاون کرنا چاہیے تاکہ انکی زندگی بچ سکے ۔