پشاور (اے پی پی)ضلعی انتظامیہ پشاورکے افسران نے جمعہ کی صبح سبزی وپھل منڈی کادورہ کیا۔ضلعی انتظامیہ پشاورکیمطابق بولی کے عمل کی نگرانی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا۔ گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گراں فروشی پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامی افسران بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔