• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اپنے گھروں، محلوں اور تعلیمی وکھیلوں کے مراکز میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، اے سی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر متنی سعید منان نے شہریوں، کھلاڑیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور تعلیمی وکھیلوں کے مراکز میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے اور آب و ہوا کو بہتر بنانے میں مدد ملے، درخت اور پودے نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے صاف اور صحت مند فضا کی ضمانت بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشتہ خرہ میں واقع ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اکیڈمی کے احاطے میں پودا بھی لگایا اور شجر کاری مہم کو ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا۔ سعید منان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اس وقت پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، جس سے نمٹنے کیلئے شجر کاری سب سے مؤثر اور آسان طریقہ ہے اگر ہر شہری اپنے گھر یا محلے میں کم از کم ایک پودا بھی لگائے تو نہ صرف شہر کا ماحول بہتر ہوسکتا ہے بلکہ درجہ حرارت میں کمی اور فضائی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شجرکاری کی مہمات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔
پشاور سے مزید