پشاور (اے پی پی):پشاور میں سیفن بڈھ بیر کے مقام پر اکرام اللہ نامی ٹیلر کی دکان میں لگنی والی آگ پر ریسکیو1122کی ٹیم نے قابو پالیا۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی فائر فائٹرز ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔