پشاور (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے روس سے تشریف لانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین سے وطن کور شیرپاؤ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی خیر سگالی، دینی و سماجی امور اور امت مسلمہ کی بھلائی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سکندر شیرپاؤ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔