پشاور (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس موسی خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم راشد ولد مکمل شاہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا، مزید برآں دو ملزمان کو گرفتار کرکے دو پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔