• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورہائیکورٹ نے مدعیان کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے مقدمات کے مدعیان کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیتے ہوئے بائیو میٹرک کی تصدیق نادرا سہولت مرکز سے لینے کی ہدایت کی ہے ۔پشاور ہائیکورٹ نے اس ضمن میں تمام عدالتوں میں مدعیان کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق ججز ، جوڈیشل افسران ، عدالتی عملہ اور وکلاء بائیو میٹرک تصدیق پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ۔ پشاور ہائیکورٹ نے اس میں باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مدعیان کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی کی جائے۔ کیس دائر کرنے ، فریقین کے تحریری جواب جمع اور ضامن عدالت کے سامنے پیش کرنے کے وقت تصدیق لازمی کی جائے ۔بائیو میٹرک تصدیق نادرا سہولت مرکز سے کی جائے بائیو میٹرک تصدیق کی فیس 200 روپے رکھی جائے ۔حکم نامہ کے مطابق تصدیق کے لیے ایک خاص ٹریکنگ آئی ڈی بنائی جائے جو بائیو میٹرک تصدیق کے دوران رہنمائی کرے گی۔
پشاور سے مزید