• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاوربینک ڈکیتی کے ملزمان 7 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے

پشاور(این این آئی)پشاورسیف سٹی کا پہلا ٹیسٹ ڈرائیو ،بینک ڈکیتی کے ملزمان 7 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے ۔پشاور میں کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سیف سٹی منصوبہ کاآامد ثابت نہ ہوسکا۔ ورسک روڈ پر دن دیہاڑے بینک ڈکیتی کے ملزمان تک رسائی حاصل نہ کی جاسکی ، 6مارچ کو بینک ڈکیتی کی کوشش میں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید دو اہلکار زخمی ہوئے تھے، ڈاکوؤں کہاں سے آئے اور کس جانب فرار ہوئے تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ خیبرپختونخوا میں رواں سال بینک لوٹنے کے دو واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
پشاور سے مزید