امریکہ میں مال بردار ٹرینوں میں لوٹ مار بڑھ گئی

January 18, 2022

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکہ میں آئے دن فائرنگ کے خون ریز واقعات ہوتے رہتے ہیںمگر اب مال بردار ٹرینوں کو لوٹنے کے واقعا ت میںبھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق لٹیرے مال بردار گاڑیوں میں موجود سامان خالی کرکے گتے کے ڈبے باہر پھینک دیتے ہیں،جس سے دیگر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوجاتی ہے۔ لاس اینجلس میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا سامان لے جانے والے ڈبے کو لوٹ لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے اور ذمہ داروںکوقرار واقعی سزا دی جائے گی۔