جی7کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس جرمنی میں ہوگا

January 18, 2022

برسلز ( نیوز ڈیسک) جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا آیندہ اجلاس جرمنی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے جی 7کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مئی کے وسط میں اس ہونے والی ملاقات کا ممکنہ مقام بحیرہ بالٹک کے سیاحتی علاقے میں واقع وائزن ہاؤس کاسل ہو سکتا ہے۔ تاہم جی 7کی جانب سے اس حوالے سے اعلان جاری نہیں کیا گیا ہے۔