UK اسلامک مشن کا جنرل کونسل اجلاس، برطانیہ بھرسے ارکان کی شرکت

January 18, 2022

مانچسٹر(پ ر )یو کے اسلامک مشن اراکین جنرل کونسل کا سیشن 2022 کا پہلا اجلاس یوروپین اسلامک سنٹر اولڈہم مانچسٹر میں منعقد ہوا، جس میں برطانیہ بھر سے اراکین جنرل کونسل نے شرکت کی۔ گذشتہ روز ہونے والا یوکے آئی ایم کا اجلاس صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔اجلاس میں دیگر پروگرامات کے ساتھ ساتھ یو کے اسلامک مشن کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حماد لودھی اور نئی منتخب ہونے والی شوریٰ کی تقریب حلف برداری بھی ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکے آئی ایم کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹر حماد لودھی نے مشن کو درپیش چیلنجر اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی اور اہداف کے حصول کے حوالے سے اراکین کو ہدایات بھی جاری کیں۔ یو کے آئی ایم سلاؤ برانچ کے اراکین ڈاکٹر محمد عارف،ڈاکٹر محمد شکیل،نظام الدین غوری، راجہ محمد یونس، برانچ سیکرٹری محمد کاشف جعفری نے بھی برانچ کے صدر ابرار حسین کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا اور دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔