پشاور کی زرخیز مٹی نے شعبہ صحافت کو بے شمار انمول ہیرے دئیے‘جاوید یوسفزئی

January 18, 2022

پشاور( جنگ نیوز)ثقافتی تنظیم ریڈ انٹر ٹینمنٹ پاکستان کی 14ویں ایوارڈ تقریب جمعہ 21جنوری کو پشاور میں منعقد ہوگی جس میں پشاور کے 10صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔اس حوالے سے تنظیم کے بانی اعجاز خان بے گناہ ، مرکزی چیئرمین اسد علی اور بدرمنیر ویلفیئرآرگنائزیشن کے بانی محمد جاوید یوسفزئی نے کہا کہ پشاور کی زرخیز مٹی نے شعبہ صحافت کو بے شمار انمول ہیرے دئیے جن کا مقابلہ دنیا کے کسی بھی صحافی سے کیا جاسکتاہے۔