• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل سوئمنگ ایسوسی ایشن مالاکنڈ کے انتخابات ،ناصرحسین صدرمنتخب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ریجنل سوئمنگ ایسوسی ایشن مالاکنڈ کے انتخابات خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں منعقد ہوئے۔ ناصر حسین صدر، صابر خان جنرل سیکرٹری اور عمر حیات فنانس سیکرٹری منتخب کئے گئے۔ دیگر عہدیداروں میں اکرام حسین سینئر نائب صدر اول، بشریٰ بی بی سینئر نائب صدر دوئم، حسین سردار نائب صدر، ل افروز بی بی انفارمیشن سیکرٹری جبکہ غزالہ نعیم جوائنٹ سیکرٹری منتخب کی گئیں۔ ایگزیکٹو کمیٹ حنیفہ عظیم خان اور وحید گل شامل ہیں۔ ریجنل اسپورٹس آفیسر مالاکنڈ طارق محمد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ خطے میں سوئمنگ کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موثر کردار ادا کرے گی۔

پشاور سے مزید