• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے ٹی خیبر میڈیکل کالج کا سالانہ بک فیئر شروع ہوگیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر میڈیکل کالج پشاور کے زیر اہتمام سالانہ بک فیئر شروع ہوگیا، ناظم آئی جے ٹی خیبر میڈیکل کالج سید سلمان نے کیااور مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ بک فیئر میں 45 سے زائد اسٹالز قائم لگائے گئے ہیں، جن میں 30 سے زائد کتب کے ہیںجن میں اردو، انگریزی اور پشتو زبانوں میں دینی، طبی، سائنسی، ادبی، تاریخی اور اصلاحی موضوعات پر مبنی ہزاروں کتب دستیاب ہیں، طلبہ کی سہولت کے لئے کتب پر 10 سے 30 فیصد تک خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے۔کتب کے علاوہ بک فیئر روایتی کھانوں، ملبوسات، زیورات، آرٹ ایگزیبیشن اور سرجیکل انسٹرومنٹس کے اسٹالز شامل ہیں، جس سے یہ بک فیئر ایک ہمہ جہت تعلیمی و ثقافتی سرگرمی کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ طلباء و طالبات، اساتذہ کرام اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندگان نےپہلے بک فیئر کا دورہ کیا۔ منتظمین کے مطابق اس سال آنے والوں کی تعداد گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ ہےجو طلبہ میں مطالعے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ذمہ داران اور جماعت اسلامی کے قائدین نے بھی بک فیئر کا دورہ کیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں کتاب بینی کے فروغ کے لئے ایسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ سید سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ شعور، کردار اور فکری پختگی کا ذریعہ ہے، اسلامی جمعیت طلبہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے علمی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دے رہی ہے۔بک فیئر آج بھی جاری رہے گا۔

پشاور سے مزید