آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا عثمان خواجہ کیلئے شراب کےبغیر جشن

January 19, 2022

کینبرا (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف جیت کے جشن میں عثمان خواجہ کوشریک کرنے کے لئے اپنا روایتی انداز تبدیل کردیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ اورسیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ تصویربنوانے جمع ہوئے اورشراب کی بوتلوں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی تیاری کرنے لگے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کیمنز نے رواداری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے شراب کی بوتل کھول کرجشن منانے سے روک دیا اورآسٹریلوی ٹیم کے مسلمان بیٹسمین عثمان خواجہ کوبھی جشن میں شریک ہونے کے لئے بلا لیا۔