جنوبی پنجاب صوبے کیلئے حکومت کی اپوزیشن کو دعوت

January 19, 2022

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی —فائل فوٹو

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے وفاقی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دے ڈالی۔

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آئیں اورجنوبی پنجاب صوبے کے لیے راستہ نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئیں، جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پر غورکریں اور وفاق کو مضبوط کریں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد وزیرِاعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا سہرا تمام جماعتوں کو جائے گا، ہم اس کا سارا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے۔