چار لاکھ ڈالر مالیت کا بہترین پلے ہاؤس

January 19, 2022

زیادہ تر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہزاروں ڈالرز اپنے خوابوں کے گھر کی تعمیر کے لیے خرچ کریں۔ لیکن چند ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو زیادہ نہیں تو اتنی ہی رقم اپنے بچوں کے لیے مکمل فرنشڈ پلے ہاؤس بنانے پر لگاتے ہیں۔

کینیڈا کے علاقے لیتھر برج میں قائم ایک فیملی بزنس چارمڈ پلے ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا بہترین، آرام دہ اور معیاری پلے ہاؤس بنائیں گے۔

اگر ان کے دیگر تخلیق کردہ کاموں کو دیکھا جائے تو پھر ان سے اتفاق کرنا پڑے گا۔

لیکن اس سے قبل کہ آپ اپنے بیک یارڈ میں اپنے تصوراتی پلے ہاؤس کی تعمیر شروع کریں، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک بنیادی پلے ہاؤس کو شروع کرنے کے لیے ساڑھے تین ہزار ڈالرز کی بھاری رقم درکار ہوتی ہے لیکن اگر آپ کچھ خاص چیزیں چاہتے ہیں تو یہ بل پھر ہزاروں بلکہ لاکھوں ڈالرز تک جاسکتا ہے۔