جڑواں شہروں سےچارلڑکیوں سمیت 9افراداغواء

January 20, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکوں اورچارلڑکیوں کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو نوید احمد نے بتایا کہ چار نامعلوم افراد جنہوں نے کالی وردی پہن رکھی تھی میرے بھائی تنویر احمد کو زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر اغواء کر کے لے گئے ،تھانہ ٹیکسلاکو امتیاز بی بی نے بتایاکہ ان کی بیٹی (الف)عمر 16 سال غائب ہو گئی،تھانہ ٹیکسلاکو شاہین بی بی نے بتایا کہ ان کی 17سالہ بیٹی (ث) لاپتہ ہو گئی ۔ ہمیں قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو جمیل نامی لڑکے نے اغواء کر لیا۔ہمارے گھر میں 7 لاکھ 40 ہزار روپے اور 4 تولہ سونے کا سیٹ بھی موجود نہیں ہے ۔تھانہ ٹیکسلاکو ہارون خان نے بتایا کہ میرا بھانجا عبدالرحمٰن خان لاپتہ ہو گیا۔تھانہ صدربیرونی کو بلقیس نوید نے بتایاکہ میرے بیٹے فلک شیر کو نامعلوم ا فراد نے اغوا کر لیا ۔تھانہ صدربیرونی کو شیر نواز خا ن نے بتایا کہ میرا 16سالہ بیٹا کرامت نواز موہڑہ چھپر چکری روڈ میں مزدوری کرتا ہے جس کا ستمبر سے گھر والوں کیساتھ رابطہ نہیں ہے میرے بیٹے کوکسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ مارگلہ کومیرابی بی نے بتایاکہ اس کی بیٹی شام کودودھ لینے کے لئے دکان پرگئی واپس نہ آئی جسے کسی نے اغواکرلیا۔تھانہ ترنول کوخلیل الرحمٰن نے بتایاکہ اس کےبیٹے محبوب الحسن کو 6جنوری کو گاڑی میں سرکاری وردی پہنے نامعلوم نقاب پوش اسلحہ کی نوک پراپنے ہمراہ لے گئے ،تھانہ گولڑہ کوحافظ محمدبلال نے بتایاکہ اس کی بہن (ح) بی بی عمر16سال کو اس کے چچازادخرم اورشہزاداغواءکرکے لے گئے ۔