راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی،تھانہ صادق آباد پولیس نے دو ملزموں کوگرفتار کرکے 50 لیٹر شراب برآمد کی جب کہ تھانہ گوجر خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔