• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں نہ رک سکیں، گاڑی،17 موٹرسائیکلیں، 2 رکشے،30 موبائلز غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 17 موٹر سائیکلوں، 2رکشوں،30موبائل فونز، نقدی،مو یشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ماربل فیکٹری روڈ پر غلام حسین اور اس کی فیملی سے4 موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور ایک لاکھ 36ہزار روپے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں محمد عمران سے گن پوائنٹ پرساڑھے نولاکھ روپے اور موبائل، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ شالے ویلی رینج روڈ پر شہری سے اسلحہ کی نوک پر دو لاکھ روپے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر کورئیرکمپنی کے نمائندے خواجہ زبیر الطاف سے اسلحہ کی نوک پرایک لاکھ 57ہزار 468 روپے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لالہ زار 2میں وسیم صدیق کے گھر میں چار مسلح ڈاکوداخل ہوئے جو تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے 2موبائل،4لاکھ 80ہزارروپے ، سونا مالیتی 3لاکھ روپے اور موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک چھین کر فرارہوگئے ،خیابان سرسید میں عمیر امتیاز کے گھر کے تالے توڑ کر اندر سے 2تولہ وزنی طلائی زیورات اور 20ہزار روپے ،موتی محل میں حسنین لیاقت کے ہوٹل سے 6ایل ای ڈی ، 14 کمبل، قیمہ مشین اور18عدد میٹرس،شکریال میں فیصل یاسین کے گھر سے گھریلو سامان مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی12وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ7 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل، تین موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ہیں ۔ تھانہ کورا سے ایک موٹر سائیکل اور ، تھانہ آبپارہ، تھانہ کوہسار، تھانہ نون،تھانہ کھنہ ،تھانہ لوہی بھیر ،تھانہ اور تھانہ شہزاد ٹاون سے ایک ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید