• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، 6ملزم گرفتار،ساڑھے 9کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 9 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ وارث خان پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتارکرکے 5 کلو 200 گرام چرس برآمدکرلی ،پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم قتل، اغواء،ناجائز اسلحہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، جب کہ تھانہ صادق آباد پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کر کے 3 کلو 920 گرام چرس برآمد کی، ادھر تھانہ دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 560 گرام چرس برآمد لی ۔ ادھر انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ آ بپا رہ، تھا نہ ما رگلہ، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھا نہ کھنہ، تھا نہ نیلور، تھا نہ بہا رہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹا ون پولیس ٹیموں نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے796گر ام آ ئس، 220گر ام ہیر وئن، پا نچ مختلف بو ر کے پستول معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید