• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں 3افراد قتل ،ایک نالہ میں ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں سبزی منڈی موڑ پر ایک افغانی نوجوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ تئیس سالہ محسن طوفانی بارش میں موٹرسائیکل سمیت ڈوب کرجاں بحق ہو گیا ، تاریکی کی وجہ سے نعش تلاش نہ کی جاسکی ۔ بدھ کی صبح ہونیوالی طوفانی بارش میں تئیس سالہ محسن موٹر سائیکل پرتھانہ کورال کی حدود میں شریف آبادپل کے اوپر سے جارہاتھا کہ وہ نالہ میں گر گیا اور موٹر سائیکل سمیت ڈوب گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی نوجوان نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع کال سینٹر میں ملازمت کرتاتھا۔ پورا دن گذرجانے کے باوجود ڈوبنے والے نوجوان کی نعش تلاش نہیں کی جاسکی تھی ادھر تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں طوفانی بارش میں سیلاب میں پھنس جانیوالے تین بچوں کو وفاقی پولیس کی غوطہ خور ٹیم نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا۔ ادھرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 2افراد کوقتل کردیاگیا،تھانہ چونترہ کومحمدزبیر نے بتایاکہ اس کے چچا اور سسر محمد نوازجن کی چکری اڈے پر کراکری کی دکان ہے جوگزشتہ رات سے لاپتہ تھے بدھ کوان کی نعش لادیاں موڑ کے قریب برلب سڑک پڑی ملی ، تھانہ رتہ امرال کو ڈی ایف سی قیصر محمود نے بتایاکہ بسلسلہ کار سرکار ہزارہ کالونی رستم خان جدون کے مکان کے عقبی دروازہ کی گلی میں پہنچا تو وہاں گلی میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی پائی،جس کے سر اور سامنے چھاتی پر زخم خونچکاں لگے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید