اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) انسداد منشیات فورس نے 5افراد کو گرفتار کر کے 25 لاکھ 82 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 20.2کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے۔ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر بس کے خفیہ خانوں سے 14.4کلو چرس اور 800گرام افیون۔ میاں پلازہ جوہر ٹاؤن لاہور کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔