• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ پرتشدد ، کپڑے پھاڑنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اہلیہ پرتشدد کرکے اس کے کپڑے پھاڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ مورگاہ کو محمد ذوالفقار نے بتایا کہ میری بھتیجی سیماب بی بی دختر اللہ دتہ نے فون کر کے اطلاع دی کہ اس کے خاوند حمزہ زیب نے اسے بہت مارا ہے اور تشدد کر کے گھر سے نکال دیا ہے اور وہ اب گھر کے باہر تھڑے پر بیٹھی ہوئی ہے۔ حمزہ زیب نے اسےبلے سے مارنا شروع کر دیا اور گندی گالیاں دیتے ہوئے اس کو زدوکوب کیا تشدد کے دوران سیماب بی بی کے کپڑے پھاڑ دیے میں نے آگے بڑھ کر اسے چھڑانے کی کوشش کی تو دانیال اعجاز نے پسٹل تان کر ہمیں کہا کہ آگے آئے تو جان سے مار دوں گا۔
اسلام آباد سے مزید