راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کاروبار کے لئے لاکھوں روپے لے کرغائب ہونے والے 2ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ رتہ امرال کو حماد حفیظ نے بتایا کہ شہزاد خرم اور سید حارث کو 74لاکھ روپے گواہوں کی موجودگی میں دئیے اس رقم سے فارمیسی میں میڈیسن خریدی گئیں اور سائل سے طے پایا کہ وہ سائل کو ماہوار فارمیسی میں جو بھی پرافٹ ہوگا اس پرافٹ میں سے 50فیصد پرافٹ ادا کیاکریں گے جو بعد ازاں غائب ہو گئے۔