خلا سے آنیوالے سیاہ ہیرے کی نمائش

January 20, 2022

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا اور نایاب سیاہ ہیرا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ،جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خلا سے آیا ہے۔

پانچ سو پچپن قیراط وزنی ہیرے کو دبئی اور امریکامیں نمائش کے بعد لندن لے جایا جائے گا، جہاں سیاہ ہیرے کی نیلامی کی جائے گی۔

اس ہیرے کو دنیا کے نایاب ترین ہیروں میں شمار کیا جاتا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ یہ ہیرا کہاں سے آیا ہے لیکن ایک مفروضے کے مطابق یہ لاکھوں سال پہلے زمین سے ٹکرانے والے کسی شہاب ثاقب کا حصہ رہا ہو گا جو کسی طرح محفوظ رہ گیا۔

ہیرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا قرار دے دیاہے۔