مسجد الحرام کی صفائی کیلئے جدید روبوٹس کا استعمال

January 21, 2022

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں صفائی کےلیے جدید روبوٹس کا استعمال شروع کردیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کی صفائی میں استعمال ہونے والے جدید روبوٹس ایک گھنٹے میں ایک ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صفائی کے عمل میں استعمال ہونے والے ان روبورٹس میں 68 لیٹر پانی اور جراثیم کش مادہ رکھنے کی گنجائش ہے۔رپورٹ کے مطابق روبوٹس میں انتہائی حساس قسم کے سینسر اور کیمرے لگے ہوئے ہیںجن کی مدد سے یہ صفائی کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے مہارت سے کرسکتے ہیں۔