پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کرینگے ، ڈپٹی کمشنر

January 21, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا 24جنوری سے آغاز ہوگا۔مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل آفس میں منعقدہ پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی اور محکمہ صحت کے حکام نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ محکمہ صحت کی 2991 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی جبکہ ہسپتال،ڈسپینسری، بس، ویگن اسٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر بھی ٹیمیں موجو رہیں گی۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کرونا ویکسینیشن بھی جاری رہے گی۔