آسٹریلین ٹینس، خواتین کی دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا کو شکست

January 22, 2022

میلبورن (جنگ نیوز) بیلار وس کی وکٹوریا آزارنکا آسٹریلین اوپن ٹینس کے چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں، انہوں نے ایلینا سوٹولینا کو شکست دے دی۔ دفاعی چیمپئن جاپان کی نائومی اوساکا کو امانڈا انسیمووا کے ہاتھوں غیرمتوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے علاوہ عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی ، جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا اور یونان کی ماریا سیکاری ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں۔ مینز سنگلز میں اسپین کے رافیل نڈال، جرمن الیگزینڈر زویریف ، اٹلی کے میٹیو بیریٹینی اور کینیڈین ٹینس کھلاڑی ڈینس شاپوولوف نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی ہے ۔