کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 5 کے لیے پلیئر آکشن جمعرات کو دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگا۔ سیزن 5 کا آغاز ہفتہ 21 نومبر سے ہوگا ۔ ہر فرنچائز کو آکشن کے لیے 13 لاکھ امریکی ڈالر کا پرس دیا جائے گا، براہ راست سائننگز اور ریٹینشنز کے لیے مختص 7 لاکھ ڈالر میں سے غیر استعمال شدہ رقم بھی فرنچائز کے پرس میں شامل ہوگی۔