کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی پی ایل کے میچز فکس ہونے کے انکشافات نے بھارتی کرکٹ میں کھلبلی مچادی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فکسنگ کے حوالے سے رپورٹ کے بعد دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نےتحقیقات کیلئےمتعلقہ حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ چند روز قبل بھارتی میڈیا میں خفیہ تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔سید مشتاق علی ٹرافی ، رنجی ٹرافی اور دہلی پریمیئر لیگ کے میچز بھی فکسڈ ہوتے ہیں، سابق فرسٹ کلاس کرکٹررچت بھاٹیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے 5 میچ فکسڈ کئے تھے، چنئی سپر کنگز کی معلومات بکیوں تک لاکھوں روپوں میں پہنچتی رہی ، خبریں لندن میں بکیز کو 60 لاکھ روپے میچ کے حساب سے دیتے تھے، اندر کی خبریں 3 کروڑ روپے میں دی گئیں ۔