کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ڈی ڈبلیو نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں حیدر کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں ہرادیا ۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ناکام ٹیم جے ڈی ڈبلیو کے 275 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 123 رنز پر آؤٹ ہوکر فالوآن پر مجبور ہوئی ۔ عثمان قادر نے 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعدٹیم 202رنز بناسکی ۔ عثمان قادر نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں ۔ جے ڈی ڈبلیو نے ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔