کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنیئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نیازی کو قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک مقرر کیا ہے۔ جنگ کے پاس موجود 21ستمبر کے خط کے مطابق ان کی تقرری کے احکامات ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن عبدالفیصل ملک کے دستخط سے جاری ہوئے ہیں۔