گذری میں بنگلے کے مالی کا قاتل گرفتار

January 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے جمعرات کی شب گذری میں قتل ہونے والے ایک بنگلے کے مالی اسماعیل کے قتل میں ملوث ملزم محمد نور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نور اور اسماعیل میں3لاکھ روپے کا تنازع تھا اورمقتول نے اپنے پیسے واپس مانگےتھے جس پر انکے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ملزم نے اسکے سر پر لوہے کا راڈ مار کر اسے قتل کردیا تھا۔ ملزم اور مقتول ایک ہی بنگلے میں ملازمت کرتے تھے۔ مقتول بنگلےکا مالی تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔