• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم امین فہیم اور پیر فدا حسین کا پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے نظریاتی و دیرینہ رہنما اور سابق کوآرڈینیٹر مخدوم امین فہیم، پیر فدا حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا، تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال ، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی، پی ٹی آئی کی پریس ریلیزکے مطابق اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پیر فدا حسین کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکن کسی بھی قوم اور سیاسی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید