• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کراچی کی ترقی میں بڑی رکاوٹ، الطاف شکور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ سستی، قابلِ اعتماد اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کراچی کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، لاکھوں شہری روزانہ سفری مشکلات، طویل انتظار، اوورلوڈنگ اور ٹریفک جام کا سامنا کر رہے ہیں، 2020ء میں بلومبرگ سٹی لیب کی رپورٹ کے مطابق مسٹر آٹو کے 100 بڑے عالمی شہروں کے پبلک ٹرانسپورٹ کے مطالعے میں کراچی آخری نمبر پر تھا، جو شہر کے دیرینہ ٹرانسپورٹ بحران کی عکاسی کرتا ہے، ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف شکور نے مزید کہا کہ کراچی جیسے معاشی مرکز کو جدید اور مربوط ٹرانسپورٹ نظام کی ضرورت ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کی ناکافی سہولتوں بالخصوص کم و متوسط آمدنی والے شہری، طلبہ، مزدور اور ملازمین متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ ناقص سفری نظام وقت اور آمدنی دونوں کا ضیاع بن رہا ہے، متعدد کوششوں کے باوجود KCR کی مکمل بحالی نہ ہونا کراچی کے ٹرانسپورٹ بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جدید بس سروس، ماس ٹرانزٹ کوریڈورز اور مؤثر ریلوے نظام کو ایک مربوط منصوبے کے تحت چلایا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید