• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے منوڑا ہٹ نمبرN 8 کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کر 19 سالہ عبدالباسط ولد شکیل جاں بحق ہوگیا ، ایدھی بحری رضا کاروں نے متوفی کی لاش سمندرسے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق متوفی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور دوستوں کے ہمراہ پکنک پر ہاکس بے منوڑا آیا ہوا تھا ، متوفی نوجوان کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کردی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید