• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر لیاقت اسکوائر کے قریب ہیئر سلون پر فائرنگ، مالک جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں قتل و غارت گری معمول بنتا جارہا ہے ،ملیر لیاقت اسکوائر کے قریب ہیئر سلون پر فائرنگ سے دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سعوود آباد تھانہ کی حدود ملیر لیاقت اسکوائر کے قریب واقع سنی ہیر سلون کی دکان پر موٹر سائیکل پر آئے 2ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک امتیاز شدید زخمی ہوگیا ،جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ایس ایچ او تھانہ سعود آباد عتق الرحمن نے بتایا کہ مقتول ہیئر سلون کا مالک تھا اس نے اپنی دکان سنی نامی شخص کو ٹھیکہ پر دی ہوئی تھی ،اتوار کو وہ دکان پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے جن میں سےا یک نے ماسک لگایا ہوا تھا جبکہ دوسرے کا چہرہ واضح تھا ،ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کی جو امیتاز کے پیٹ میں لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید