• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ غیر منصفانہ اقدام، علامہ میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے ، قیمتوں میں عدم استحکام انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں اگر قیمتوں کے اس ہوشربا اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو عام آدمی کی زندگی مزید کٹھن ہو جائے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید