• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہماری ماں دھرتی اور عزت، تقسیم نہیں ہونے دینگے، سردار امان اللّٰہ خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہماری ماں دھرتی اور عزت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نغ عادل ہاؤس کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت انصاف لائرز فورم کے رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ، سردار امان اللہ خان ایڈووکیٹ نے قانون کی بالادستی، آئین کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، قانون کی بالادستی اور آئین کی بحالی کے لیے میدان میں اترے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید