اسرائیلی پولیس اپنے ہی شہریوں کی سائبر جاسوسی میں ملوث نکلی

January 22, 2022

تل ابیب (جنگ نیوز ) ایک اسرائیلی اخبار ’کیلکالسٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے متنازعہ ’پیگاسس اسپائی ویئر‘ سے اپنے ہی شہریوں کی سائبر جاسوسی شروع کردی ۔اس انکشاف کے بعد اسرائیلی حکومت نے مقامی پولیس کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل اسرائیل، اویشائی میندلبلت نے وہاں کے پولیس کمانڈر کوبی شبتائی کو لکھے گئے ایک خط میں حکم دیا ہے کہ 2020 سے 2021 کے دوران وائرٹیپنگ اور سائبر جاسوسی کا تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔