2ہزار سکولز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

January 22, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے 2000 سکولوں کو 90 کروڑ روپے کی لاگت سے سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ،پہلے مرحلے میں 20 اضلاع کے 100،100 سکولوں میں سولر پینل نصب کیئے جائیں گے، سکول ایجوکیشن نے ہیڈز کو سولر پینلز کیلئے اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سکول ایجوکیشن کیمطابق سکولوں میں سولر پینل لگانے کا کام 31 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔