• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پر قابض سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے بدنامیوں کے سِوا کچھ نہیں دیا،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی پنجاب کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ پنجاب کے عوام وسیع الظرف اور ملک کے تمام علاقوں، صوبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے لئے دیدہ و دل فرشِ راہ کرتے ہیں لیکن پنجاب پر قابض سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ، سرمایہ دار، جاگیردار، چوہدراہٹیں اور مفادپرست کرپٹ مافیا نے پنجاب کو بدنامیوں کے سِوا کچھ نہیں دیا۔ یہ بڑا المیہ ہے کہ وفاق ہائبرڈ نظام کی بالادستی کے ذریعے صوبوں میں مسلم لیگ، پی پی پی، پی ٹی آئی اور اِن کے اتحادیوں کے ذریعے تعصبات، علاقائیت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔ جماعتِ اسلامی پنجاب کی سیاست کو حبّ دین، حب الوطنی کے جذبوں کے تحت مظلوم طبقات کو متحد اور متحرک کرکے عروج دینا چاہتی ہے۔
لاہور سے مزید